خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں13 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں13 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں13 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 13دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر کےعلاقے باڑہ میں 10دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا۔ دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے۔

اسی طرح سکیورٹی فورسز نے بنوں میں دوسرا آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں مزید 3 خوارج انجام کو پہنچا دیے گئے۔ خوارج کے خلاف علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز نے عزم کو دہرایا ہے کہ ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *