ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کے سلیکشن بورڈز مؤخر، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سلیکشن بورڈز کے اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیے۔
اعلامیہ کے مطابق سلیکشن بورڈز کی تمام کارروائیاں اگلے احکامات تک روک دی گئی ہیں، تمام وائس چانسلرز، ریکٹرز اور ڈائریکٹرز کو ہدایات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
فیصلے کا اطلاق خیبرپختونخوا کی تمام ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوشنز پر ہوگا، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا۔



















