خاتون پلیئرکو مندرکےپجاری نےساتھیوں سمیت زیادتی کا نشانہ بناڈالا

خاتون پلیئرکو مندرکےپجاری نےساتھیوں سمیت زیادتی کا نشانہ بناڈالا

خاتون پلیئرکو مندرکےپجاری نےساتھیوں سمیت زیادتی کا نشانہ بناڈالا

ویب ڈیسک:بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں ایک افسوسناک واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں قومی سطح پر تائیکوانڈو کھیلنے والی ایک خاتون ایتھلیٹ کو مذہبی مقام سمجھے جانے والے آشرم میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا، جہاں خاتون نیشنل پلیئر کو زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پرانے کپڑے بیچنے کی دکان قائم کرنا چاہتی تھی جس کے لیے وہ جگہ تلاش کر رہی تھی، اسی دوران خاتون نے  گووند مہتو نامی شخص سے رابطہ کیا جو اسے مدد کیلئے آشرم میں بااثر لوگوں سے ملوانے کیلئے لے گیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ اسے آشرم کے اندر ایک لڈو پیش کیا گیا جسے کھانے کے بعد وہ ہوش کھو بیٹھی، اس کے بعد گووند مہتو، آشرم کے چیف پجاری اور کئی دوسرے لوگوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ رواں سال کے آغاز میں پیش آیا تھا تاہم خاتون نے بااثر لوگوں کے خوف کی وجہ سے 4 ماہ بعد شکایت درج کروائی اور مندر کے پجاری سمیت 4 افراد کو نامزد کیا، خاتون نے ثبوت کے طور پر  پولیس کو اپنے ساتھ آئے واقعے کی ویڈیو بھی پیش کی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *