
ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مزید برآں، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کا اثر مقامی سطح پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔


















