حکومت آزادکشمیر کے زیر اہتمام اوورسیز کشمیریز کنونشن 

حکومت آزادکشمیر کے زیر اہتمام اوورسیز کشمیریز کنونشن 

حکومت آزادکشمیر کے زیر اہتمام اوورسیز کشمیریز کنونشن 

(ویب ڈیسک) حکومت آزادکشمیر کے زیر اہتمام اوورسیز کشمیریز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے اوورسیز کشمیریوں  نے شرکت   کی۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز کنونشن میں پینل گروپ ڈسکشن ہونگی ،پالیسی ڈائیلاگ ہونگے ۔حکومت آزادکشمیر کی جانب سے اوورسیز کنونشن کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے۔

دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں نام پیدا کرنیوالے کشمیری کنونشن میں شریک ہونگے۔کنونشن میں وزیراعظم آزادکشمیر، وفاقی وزراء، ریاستی وزراء شریک ہونگے ۔

کنونشن میں ریاست کی ترقی،سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس کنونشن سے منسلک اقدامات میں اوورسیز کیلیے خصوصی علیحدہ عدالت کا قیام شامل  ہے۔اوورسیز کے مسائل و شکایات کے حل کیلیے وزیراعظم آزادکشمیر ویب پورٹل کا قیام بھی شامل  ہے۔ سرمایہ کاری کیلیے ون ونڈو آپریشن کا قیام بھی اقدامات میں شامل ہیں ۔

آرٹ اینڈ کلچر کے شو بھی اوورسیز کنونشن کا حصہ ہیں ۔پینل ڈسکشن کے بعد سفارشات کی روشنی میں جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔

کنونشن میں آئی ٹی، ہائیڈل،سیاحت اور منرل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے پروپوزل موجود ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *