حادثے کے وقت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کیا کررہاتھا؟ اہم انکشاف

حادثے کے وقت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کیا کررہاتھا؟ اہم انکشاف

ویب ڈیسک :(جواد ملک) انکشاف ہوا ہے کہ تباہ ہونےوالا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کسی ایمرجنسی کی صورت میں امریکی صدر کے ہنگامی انخلا کے لئے تربیتی مشق کررہا تھا۔ پینٹاگون حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونیوالے تینوں پائلٹ فوجی، ایک منصوبے کی مشق کر رہے تھے جس میں وائٹ ہاؤس کو خالی کرنا شامل تھا۔

دفاعی ذرائع نے سی بی ایس نیوز کو تربیتی مشق کی نوعیت کی تصدیق کی، اس کے بعد کہ انٹرنیٹ کے ماہرین نے ایک نظریہ آن لائن پیش کیا کہ  یہ حادثہ کیسے پیش آیا ماہرین نے اس نظرئیے کو قرین قیاس قرار دیاہے ۔

یادرہے  سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے  گئے تھے کہ ہیلی کاپٹر کےذریعے حکومت کے ہنگامی منصوبے COGکے ایک حصے کے طور پر صدر کے لیے ہنگامی انخلاء کی تربیتی مشق کی جارہی تھی ۔

COG کیا ہے؟

یو ایس میں کنٹینیوٹی آف گورنمنٹ مشن (COG) سے مراد پالیسیوں اور طریقہ کار کا ایک مجموعہ ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے  تشکیل دیا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا تباہ کن واقعے کے دوران اور اس کے بعد بھی ضروری سرکاری کام جاری رہیں، جیسے کہ ایٹمی حملہ، قدرتی آفت، سائبر اٹیک، یا دہشت گردی کا واقعہ۔

COG مشن کے پانچ اہم پہلوؤں میں سے ایک اہم اہلکاروں اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرنا ہے۔

بلیک ہاک کا اسٹاف 

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور امریکی فوج کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا عملہ تجربہ کار تھا۔ انسٹرکٹر پائلٹ کے پاس ایک ہزار گھنٹے اور معاون پائلٹ 500 گھنٹے تک پرواز کا تجربہ رکھتے تھے۔ تیسرا اہلکار عملے کا سربراہ تھا جو عام طور پر ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے۔

پائلٹ انچارج چیف وارنٹ آفس 2 اینڈریو ایوز اور عملے کے چیف اسٹاف سارجنٹ ریان اوہارا کو جمعہ کو ہیلی کاپٹر پر سوار افراد کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

حادثے کے وقت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کیا کررہاتھا؟ اہم انکشاف

جہاز میں سوار تیسرے افسر کی شناخت ایک شریک خاتون پائلٹ کے طور پر کی گئی ہے تاہم اس کے خاندان کی درخواست پر فوج نے  ان کی شناخت ظاہر  کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

خاتون پائلٹ کے ورثا کی درخواست پر شناخت روکنے کا غیرمعمولی قدم

حادثات یا لڑائی میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو عام طور پر ان کے اہل خانہ کو مطلع کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد منظر عام پر لایا جاتا ہے۔ تاہم نیویارک ٹائمز کے مطابق   شناخت ظاہر کرنے روکنا  انتہائی غیر معمولی  اقدام ہے۔امریکی فوج نے کہا کہ ‘خاندان کی درخواست پر تیسرے فوجی کا نام فی الحال جاری نہیں کیا جائے گا’۔

شریک پائلٹ کے اہل خانہ نے اس کا نام چھپانے کی درخواست کیوں کی، اور امریکی فوج نے کیوں رضامندی ظاہر کی، یہ واضح نہیں ہے۔

ہیلی کاپٹر  عملے کی لاشیں برآمد

O’Hara اور  خاتون پائلٹ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں لیکن Eaves  کی میت  آج دریائے پوٹو مک سے برآمد کر لی گئی ہے ۔ کریو ممبرز کی میتیوں کو  ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا اس موقع پر سروسز کے ارکان نے انہیں سلامی پیش کی ۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *