جیل میں عمران خان کی صحت سے متعلق بیٹے قاسم خان کا بڑا بیان آگیا

جیل میں عمران خان کی صحت سے متعلق بیٹے قاسم خان کا بڑا بیان آگیا

جیل میں عمران خان کی صحت سے متعلق بیٹے قاسم خان کا بڑا بیان آگیا

ویب ڈیسک:  بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت کے بارے میں “کسی ناقابلِ تلافی” معلومات چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بیان اس وقت آیا جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنا دے رہی تھیں، جہاں گزشتہ تین ہفتوں سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

قاسم خان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کو عمران خان سے کوئی براہِ راست یا تصدیق شدہ رابطہ نہیں مل سکا۔ “یہ نہ جاننا کہ آپ کے والد محفوظ ہیں یا نہیں، یہ ذہنی اذیت کی شکل ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے کوئی آزاد ذریعے سے تصدیق شدہ بات چیت نہیں ہوئی۔

قاسم کے مطابق، ان کے پاس آج اپنے والد کی صحت کے بارے میں کوئی قابلِ تصدیق معلومات نہیں ہیں اور ان کا سب سے بڑا خدشہ یہ ہے کہ کچھ چھپایا جا رہا ہے۔

خاندان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ایک سال سے ان کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایک جیل اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے اور انہیں کسی زیادہ سیکیورٹی والی جیل میں منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

عمران خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں، جہاں انہیں توشہ خانہ کیس، سائفر کیس اور القادر ٹرسٹ کیس میں سزائیں سنائی گئیں۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ یہ مقدمات سیاسی انتقام کا حصہ ہیں تاکہ عمران خان کو 2024 کے انتخابات سے باہر رکھا جا سکے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *