جنگ کا خطرہ ہے تین چار دن اہم  ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف

جنگ کا خطرہ ہے تین چار دن اہم  ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف

جنگ کا خطرہ ہے تین چار دن اہم  ہیں وزیر دفاع خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنگ کا خطرہ ہے، تین چار دن اہم  ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دی جائے گا۔

خواجہ آصف نے برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ     پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان ہے، اسی خدشے کے پیش نظر ہم نے سرحد پر اپنی فوجی قوت بڑھادی ہے، انہوں نے کہا کہ چند روز میں جنگ کا خطرہ ضرور موجود ہے لیکن کشیدگی کم بھی ہو سکتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس صورت حال میں ہمیں کچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھے اور وہ فیصلے کرلیےگئے ہیں، بھارت کی بیان بازی بڑھ رہی ہے، پاکستانی فوج نے حکومت کو بھارتی حملے کے امکان سے آگاہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تینوں مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک کو جوہری آپشن استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے،  پاکستان ہائی الرٹ ہے اور  اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا جب ہمارے وجود کے لیے براہ راست خطرہ موجود ہو۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ  پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش کا بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا جائے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *