
وانا : جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دفتر کی عمارت کا کچھ حصہ گر گیا، جس کے باعث زخمیوں کو فوری طور پر ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔


















