
جنوبی امریکا کے ملک بولیویا کے صدر لوئی آرک نے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فوجی بغاوت ناکام بنائے جانے کے بعد بولیویا کی فوج کے جنرل جوآن ہوزے زُونیگا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے دوران درجنوں فوجی گاڑیاں صدارتی محل کے عمارت سے ٹکرادی گئی تھیں۔
صدارتی محل کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے فوجی گاڑیوں کے ذریعے صدارتی محل کے محاصرے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کئی فوجیوں کو گرفتار کرلیا اور بعد میں تمام گاڑیاں وہاں سے ہٹادی گئیں۔
بولیویا کے صدر لوئی آرک نے فوج کے نئے سربراہ کا تقرر کیا ہے جس نے تمام فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ منتخب حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ہتھیار نہ اٹھائے جائیں۔


















