جسٹس جہانگیری کی ڈگری جعلی جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

جسٹس جہانگیری کی ڈگری جعلی جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

جسٹس جہانگیری کی ڈگری جعلی جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کی ڈگری جعلی ہونے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور واضح کیا کہ جعلی تعلیمی اسناد رکھنے والے کسی بھی جج کو عہدے پر برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ فیصلے کے مطابق فوری طور پر جسٹس جہانگیری کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے گا اور آئندہ ایسے معاملات میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

جسٹس طارق جہانگیری نے مبینہ جعلی ڈگری کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 9 دسمبر کے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں اور استدعا کی گئی کہ میرے خلاف دائر رٹ کو خارج کیا جائے۔ اس سے قبل جسٹس جہانگیری نے اس ڈگری تنازعے کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *