تھیٹرز کی ڈرامہ اوقات کی خلاف ورزیاں انتظامیہ نے نوٹسز جاری کر دیے

تھیٹرز کی ڈرامہ اوقات کی خلاف ورزیاں انتظامیہ نے نوٹسز جاری کر دیے



تھیٹرز کی ڈرامہ اوقات کی خلاف ورزیاں انتظامیہ نے نوٹسز جاری کر دیے

لاہور:شہر بھر کے تھیٹرز میں ڈرامہ اوقات کی مسلسل خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ متعدد تھیٹرز کو قواعد کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں، جب کہ آئندہ سخت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کئی تھیٹرز خفیہ طور پر فرنٹ لائٹس بند کرکے ٹکٹوں کی فروخت جاری رکھتے ہیں اور رات گئے تک ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔ شالیمار تھیٹر، کمال تھیٹر اور دیگر مقامات پر اوقات کار کی کھلی خلاف ورزیاں سامنے آئیں ہیں، جنہیں باقاعدہ رپورٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض تھیٹرز میں رات 11 بجے سے 1 بجے تک سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جاتے ہیں، لیکن 1 بجے کے بعد یہ کیمرے بند کر دیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد متعلقہ افسران کی جانب سے “سب اچھا” کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے، جس سے خلاف ورزیوں پر پردہ پڑا رہتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام تھیٹر مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ ڈرامہ اوقات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، اور آئندہ اس سلسلے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *