تھرپارکر میں  کوئلے کے ذخائر اتنے ہی بڑے ہیں جتنے سعودی عرب میں تیل کے ہیں:بلاول بھٹو 

تھرپارکر میں  کوئلے کے ذخائر اتنے ہی بڑے ہیں جتنے سعودی عرب میں تیل کے ہیں:بلاول بھٹو 

تھرپارکر میں  کوئلے کے ذخائر اتنے ہی بڑے ہیں جتنے سعودی عرب میں تیل کے ہیں:بلاول بھٹو 

تھرپارکر: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں موجود کوئلے کے ذخائر اتنے ہی بڑے ہیں جتنے سعودی عرب میں تیل کے ذخائر ہیں اور تھرپارکر ہی جھوٹے بیانیے کا سب سے بڑا جواب ہے۔

تھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ لوگ سندھ کے حقوق اور وسائل پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں اور صوبے کی مسلسل کردار کشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر سے پیدا ہونے والی بجلی کا فائدہ فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں کو بھی پہنچ رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے وسائل پورے پاکستان کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہمیشہ غریب دوست رہی ہے اور ہم نے ہر دور میں عوام کے مفاد کو مقدم رکھا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *