بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2025 میں 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے اسٹیٹ بینک

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2025 میں 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے اسٹیٹ بینک

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2025 میں 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے اسٹیٹ بینک

(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک کے مطابق 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے  بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 3.58 ارب ڈالر وطن بھیجے جن میں سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 81 کروڑ ڈالر بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ، برطانیہ سے 56 کروڑ اور یورپی ممالک سے 49 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2025 میں 40.18 ارب ڈالر وطن بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  2025 کی کم ترین ترسیلات زر جنوری میں 3 ارب ڈالر رہیں، مارچ 2025 میں سال کی سب سے زیادہ ترسیلات 4.05 ارب ڈالر رہیں جبکہ سال 2025 کی اوسط ماہانہ ورکرز ترسیلات 3.34 ارب ڈالر رہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *