بھارت میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی نے براری واقعہ یاد دلا دیا –

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی نے براری واقعہ یاد دلا دیا –

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی نے براری واقعہ یاد دلا دیا –

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک خاندان کے 5 افراد نے ایک ساتھ خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے علیراج پور میں مقامی پولیس نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں دریافت کیں، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق خاندان کے تمام افراد نے ایک ساتھ خود کشی کی۔

مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے تفتیش کے ابتدائی نتائج کے بعد بتایا گیا کہ 27 سالہ راکیش ڈوڈوا، اس کی بیوی للیتا ڈوڈوا اور ان کے بچے لکشمی، پرکاش اور اکشے کی پھندہ لگی لاشیں ملیں۔

علیراج پور کے سب ڈویژنل آفیسر آف پولیس (SDOP) کی قیادت میں اس واقعہ کی مزید تفتیش کے لیے مکمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ یہ سانحہ گزشتہ سال گجرات میں رپورٹ ہونے والے ایک کیس سے مماثلت رکھتا ہے، جہاں تین چھوٹے بچوں سمیت خاندان کے سات افراد اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس واقعے میں 6 افراد نے زہر پی لیا تھا جبکہ پالن پور جاکتناک روڈ علاقے میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔

علیراج پور میں مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ حکام اس دل دہلا دینے والے واقعے کے شواہد اکٹھا کرنے اور حالات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے اسی طرح کا ایک خوفناک سانحہ سال 2022 میں مہاراشٹر کے مہیسال گاؤں میں بھی پیش آیا تھا جب ایک خاندان کے 9 افراد کی اجتماعی خودکشی کی تھی، جبکہ 2018 میں اسی سے ملتا جلتا دہلی کا بدنام زمانہ براری واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد نے اجتماعی خودکشی کی تھی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *