بھارتی  کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

بھارتی  کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

بھارتی  کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک ) سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر میچ کے دوران انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست میزورم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سابق رنجی ٹرافی کرکٹر کھاولھرنگ لالریمرواتا(  Khawlhring Lalremruata) خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران اچانک گر نے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس  میں بتایا گیا ہے کہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر7 جنوری کو  مقامی کرکٹ میچ کے دوران اچانک زمین پر گر گئے تھے ۔جس کے بعد کرکٹر کو فوری طبی امداد دی گئی اور انہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

افسوسناک خبر سامنے آنے کے بعد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے احتراماً تمام طے شدہ میچز منسوخ کر دیے۔

خیال رہے کہ کھاولھرنگ لالریمرواتا(  Khawlhring Lalremruata) ایک سابق رنجی ٹرافی کرکٹر تھے، وہ میزورم کی جانب سے 2   فرسٹ کلاس میچز اور 7   ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔پروفیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد بھی وہ مقامی کرکٹ میں سرگرم رہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *