بھارتی ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

بھارتی ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار



بھارتی ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

ممبئی : بھارتی ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں، جس نے ان کے مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نورا اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکا میں مشہور ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔ دوران سفر ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی، جس سے گاڑی کا بایاں حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔

نورا فتحی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کا سر اگلی سیٹ سے ٹکرا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوراً ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا سی ٹی سکین کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کے دماغ کو شدید جھٹکا لگا ہے اور انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔

لیکن حیران کن طور پر نورا فتحی نے ڈاکٹروں کے آرام کے مشورے کو نظرانداز کرتے ہوئے فوراً ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر کنسرٹ میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے “سن برن فیسٹیول 2025” میں سٹیج پر پرفارم کیا، حالانکہ وہ ابھی تک زخمی تھیں۔ ان کی اس پیشہ ورانہ جرات اور عزم کو دیکھتے ہوئے مداحوں نے انہیں “آئرن لیڈی” کا خطاب دیا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *