بھارتی خاتون کرکٹر سمرتی مندھانا نے شادی منسوخ ہونے کا اعلان کردیا

بھارتی خاتون کرکٹر سمرتی مندھانا نے شادی منسوخ ہونے کا اعلان کردیا

بھارتی خاتون کرکٹر سمرتی مندھانا نے شادی منسوخ ہونے کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک ) بھارتی خاتون کرکٹر سمرتی مندھانا اور مشہور گلوکار پالاش مچل کی شادی باقاعدہ طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔

بھارتی خاتون کرکٹر نے انسٹاگرام پر بیان میں تصدیق کی کہ دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  وہ اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھنا چاہتی ہیں، لیکن مسلسل افواہوں کے باعث وضاحت ضروری ہو گئی تھی۔

سمرتی نے کہا کہ مجھے یہ واضح کرنا ہے کہ شادی منسوخ کی جا چکی ہے، میں چاہتی ہوں کہ یہ معاملہ یہیں ختم ہو اور آپ سب اسے وہیں چھوڑ دیں، دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

بھارتی کرکٹر نے اپنے کرکٹ کیریئر کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ بھارت کی نمائندگی کے لیے پوری توجہ دوبارہ کھیل پر مرکوز کروں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 23 نومبر 2025ء کو سانگلی میں ہونا تھی، تاہم اسی دن سمرتی کے والد کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کی وجہ سے تقریب فوری طور پر ملتوی کردی گئی تھی۔

بعد ازاں دونوں خاندانوں نے حالات کے پیشِ نظر شادی ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

پالاش مچل نے بھی ایک پیغام جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس رشتے میں احترام کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا۔

خاتون کرکٹر سمرتی نے انسٹاگرام پر پالاش مچل کو ان فالو کر دیا ہے، جب کہ پالاش اب بھی انہیں فالو کر رہے ہیں، حالیہ اشتہاری ویڈیو میں سمرتی کی منگنی کی انگوٹھی بھی غائب تھی جس کے بعد ان کے بریک اپ کی خبریں تیز ہوگئیں تھیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *