
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ منگل کی شب جس ممکنہ خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی، وہ اب بھی برقرار ہے تاہم پاک افواج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے بھارت پر دہشتگردی کی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے غیرجانب دار تحقیقات کی جو پیشکش کی گئی، اسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، جس کے بعد بھارت شرمندگی سے بچنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا لیکن پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
Source link


















