بھارتی الیکشن کے نتائج آنا شروع، مودی پر مخالف کی برتری نے مارکیٹیں گرا دیں – اردو نیوز اپڈیٹ

بھارتی الیکشن کے نتائج آنا شروع، مودی پر مخالف کی برتری نے مارکیٹیں گرا دیں – اردو نیوز اپڈیٹ



بھارت میں مرحلہ وار ووٹنگ کے بعد لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی سخت نگرانی میں شروع ہوگئی ہے۔بھارتی لوک سبھا کی 543 نشستوں کے غیرحتمی نتائج آنا شروع ہوگئے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) 304 اور کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد ’انڈیا بلاک‘ 207 نشستیں حاصل کرچکا ہے۔ بھارتی لوک سبھا میں حکومت بنانے کےلیے272 سیٹیں درکار ہیں۔ علاوہ ازیں وارنسی میں مودی کو کانگریس کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔ کانگرنس کو 295 نشستیں جیتنے کی امید ہے اور بی جے پی نے ’400 پار‘ کا نعرہ لگایا ہے۔

بھارت کے انتخابی کمیشن کے مطابق مودی اب وارانسی کی اپنی سیٹ پر برتری حاصل ہے۔ این ڈے اے کو 304 اور ’انڈیا بلاک‘ کو 207 نشستیں ملی ہیں جس کا مطلب ہے کہ این ڈی اے دو تھائی اکثریت حاصل نہیں کرسکی جس کے لیے وہ بہت پُر امید تھی۔ .

کب کب کتنی سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے؟

19 اپریل کو پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں میں 102 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں میں 88 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔

7 مئی کو تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں میں 94 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔

13 مئی کو چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں میں 96 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

20 مئی کو پانچویں مرحلے میں 8 ریاستوں میں 49 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

25 مئی کو چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں میں 58 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

یکم جو ساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں میں 57 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔


خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں



Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *