
ویب ڈیسک: بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں افسوسناک واقعہ، ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ ٹریننگ کے دوران جان کی بازی ہارگئے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ محبوب علی میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے تھے۔ محبوب علی کو سی پی آر دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کوچ کو گراؤنڈ سے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں جاں بحق قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی واریئرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔


















