بنگلا دیشی عوام مودی سرکار سے نالاں پاکستان اور چین کا اثر بڑھ گیا بھارت کا اعتراف

بنگلا دیشی عوام مودی سرکار سے نالاں پاکستان اور چین کا اثر بڑھ گیا بھارت کا اعتراف

بنگلا دیشی عوام مودی سرکار سے نالاں پاکستان اور چین کا اثر بڑھ گیا بھارت کا اعتراف

ویب ڈیسک: بھارتی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جبکہ ڈھاکا میں پاکستان اور چین کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت سے نالاں ہے، اور ملک میں عوامی لیگ کا اثر کم ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیشی نوجوان بھارت کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خاص طور پر بنگلا دیش کے قیام میں بھارت کی مداخلت کو۔ رپورٹ میں بھارتی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بھارت اپنی پالیسیاں درست نہیں کرتا تو وہ بنگلا دیش میں “غیر متعلق” ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اب ڈھاکا میں پاکستان اور چین کا اثر و رسوخ واضح طور پر بڑھ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارت کو 1971 کے بعد بنگلا دیش میں سب سے بڑے اسٹریٹجک بحران کا سامنا ہے، جو علاقائی سیاست اور بھارت کی پالیسیوں کے حوالے سے نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *