بریک اپ کے بعد محبوبہ کے آخری شدت آمیز بوسے نے نوجوان کو گونگا کردیا

بریک اپ کے بعد محبوبہ کے آخری شدت آمیز بوسے نے نوجوان کو گونگا کردیا

دنیا بھر سے مختلف عجیب اور حیرت انگیز واقعات سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر یا پڑھ کر صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔

وہیں ایک واقعے نے لوگوں کو اس وقت حیران کیا جب ایک خاتون نے آرون نامی اپنے بوائے فرینڈ کو آخری بوسہ دیتے ہوئے اس کی زبان کاٹ کر ہمیشہ کے لیے گونگا کر دیا۔

اڈیا لوپیز نامی خاتون پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہے جس نے اپنے بوائے فرینڈ سے رشتہ ختم کرتے ہوئے آخری بوسہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

دی سن ویب سائٹ کے مطابق یہ قیاس آرئیاں تھیں کہ خاتون اپنے بوائے فرینڈ پر تشدد کرنے کے بعد فوری طور پر تھائی لیند روانہ ہوگئی۔

لیکن 26 سالہ ہسپانوی ماڈل سے متعلق جب پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ گزشتہ رات شمالی بارسلونا کے کوسٹا براوا ریزورٹ میں موجود تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع ملنے پر خاتون ماڈل کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اڈیا لوپیز کو عدالت کی جانب سے اس بھیانک جرم کرنے پر اسے چھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ خاتون ماڈل کو جیل بھیجنے سے قبل پندرہ دن کی مہلت بھی دئی گئی تاکہ وہ سزا سے بچنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش کرسکے مگر خاتون نے اس کے برعکس قدم اٹھایا۔

لوپیز عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرار ہو گئی اور 15 دن گزرنے کے باجود ثبوت فراہم نہ کرسکی۔

بعد ازاں جب پولیس نے لوپیز کو گرفتار کیا تو اس نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کا بوائے فرینڈ اس پر تشدد کرتا تھا جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا، مگر جج نے خاتون ماڈل کو ہی قصور وار ٹھہراتے ہوئے اسے مجرم قرار دیا۔

مذکورہ واقعہ سال 2016 میں پیش آیا، خاتون ماڈل کی اس وقت عمر 18 برس تھی جبکہ آرون کی عمر چالیس سال تھی۔

واقعے سے متعلق ایک پڑوسی نے بتایا کہ اس نے آرون کی باقاعدہ چیخیں سنی جس کے بعد وہ آرون کے گھر پہنچا۔ اس نے دیکھا کہ آرون کے کے منہ سے شدید خون بہہ رہا ہے ، پڑوسی نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کرایا جہاں ڈاکٹرز اس کا خون روکنے میں کامیاب ہوئے۔ لوپیز اور آرون کی انٹرنیٹ پر بات جیت ہوئی تھی۔

آرون جو ہمیشہ کے لیے اپنی زبان سے محروم ہوگئے انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ میٹھے اور نمکین کھانوں کے ذائقے میں فرق نہیں کرپاتے اور ذائقے کی حس کھو چکے ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *