برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے محدود کرنا شروع کر دیے

برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے محدود کرنا شروع کر دیے

برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے محدود کرنا شروع کر دیے

ویب ڈیسک: برطانیہ کی متعدد جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے داخلوں کا عمل جزوی طور پر روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف چیسٹر، یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ، کوونٹری یونیورسٹی سمیت کم از کم 9 برطانوی جامعات نے دونوں ممالک کے طلبہ کے داخلے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کی جانب سے سیاسی پناہ لینے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کو اس فیصلے کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مزید جامعات بھی دونوں ممالک کے طلبہ کے لیے ایڈمیشن پروسیس میں تبدیلی پر غور کر رہی ہیں۔

برطانیہ کی وزیر برائے بارڈر سکیورٹی اینجلا ایگل نے کہا کہ ویزا سسٹم کو ملک میں غیر قانونی قیام کے لیے ’’ بیک ڈور‘‘ کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

گزشتہ ماہ سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والے سرفہرست ممالک میں شامل رہا، جس کے بعد برطانوی حکام نے اس معاملے پر مزید سخت نگرانی شروع کر دی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *