
کراچی:وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، انڈیکس میں 2347پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
وفاقی بجٹ کے بعد پہلے ہی روز پاکستان استاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے ، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 2347 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 100 انڈیکس ایک بارپھر 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا جس کےبعد 75 ہزار 144 پر ٹریڈ ہورہاہے۔ فائلرز پر کیپٹل گین اورڈویڈنڈ پر ٹیکس نہ لگنا مارکیٹ کیلئے مثبت قرار پایا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 2120 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


















