
ویب ڈیسک: بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی اے جی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ نیپرا سی سی پی اے جی کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ سی سی پی اے جی نے فروری کی فیول چارجز کی مد میں اضافہ مانگا ہے۔
نیپرا کی منظوری سے صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہو گا۔


















