بانی پی ٹی آئی کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں تھا ،دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ چوری کرکے انہیں حکومت دی گئی:شرجیل میمن

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کے دور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں پی ٹی آئی کو سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے پاس خود کوئی مینڈیٹ نہیں تھا اور دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کو چوری کرکے انہیں حکومت دی گئی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا، اور صرف چند لنگر خانے کھولے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے معاشرے میں بدتہذیبی، گالم گلوچ اور بدسلوکی کے کلچر کو فروغ دیا۔

شرجیل میمن نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بانی کی جمہوری سوچ کہاں تھی اور عوام کے مسائل پر ان کی ترجیحات کیا تھیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *