بانی پی ٹی آئی کی رہائی پرفیصلہ حکومت پاکستان کوکرناہے، امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں، میتھیو ملر-اردو نیوز اپڈیٹ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پرفیصلہ حکومت پاکستان کوکرناہے،ہم کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔ یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا پاکستانی حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، وہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے امریکا کے کردار سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ بشام حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، دہشتگرد گروہوں سے متعلق درپیش مشترکہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ پاکستان کو دہشت گردوں کے  ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

میتھیو ملر کا پاکستان سے افغان مہاجرین بشمول دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کی بے دخلی سے متعلق کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے سے متعلق مسائل،خدشات دورکرنےکیلئےحکومت پاکستان کےساتھ مل کرکام کرتےرہیں گے۔دہشت گردی کےمشترکہ خطرےسےنمٹنےکیلئےملکرکام کیلئےپرعزم ہیں۔

افغان مہاجرین کی امریکامیں آبادکاری،امیگریشن پرپاکستان سےمسلسل رابطےمیں ہیں۔ افغانستان کی سنگین صورتحال کےپیش نظرمہاجرین کوواپس نہ بھیجنےکےمشورےکااحترام کریں۔

پاکستان انسانی امدادفراہم کرنےکیلئےعالمی انسانی تنظیموں کےساتھ رابطہ قائم کرے۔۔مہاجرین کی سکریننگ  کےاہم میکانزم کےنفاذمیں پاکستانی تعاون کےخواہاں ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *