بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی پر10دنوں میں فیصلہ کرنےکی ہدایت

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی پر10دنوں میں فیصلہ کرنےکی ہدایت



اسلام آباد: دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی مرکزی اپیلوں کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 11 بجے کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی مرکزی اپیلوں کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت  کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت پیش  ہوئے۔ 

عدالت  کی  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی پر10دنوں میں فیصلہ کرنےکی ہدایت کر دی۔عدالت نےریمارکس میں کہا کہ سیشن جج کے آرڈر شیٹ میں چیزیں واضح ہوگئی ہے، سیشن جج نے چیف جسٹس کو لکھا اور چیف جسٹس نے فیصلہ کیا۔ دوران سماعت رضوان عباسی نے  درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا  کی ۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی مرکزی اپیلوں کے کیس کی جلد سماعت اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران سردار مصروف  نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہونا ہے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیں، جج افصل مجوکا نے وکیل سردار مصروف سے استفسار  کیا کہ کس وقت تک سماعت رکھ لیں جس پر سردار مصروف نے جواب دیا کہ اے ٹی سی میں وکلاء کا بھی کیس ہے 11 بجے سماعت رکھ لیں۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے  کیس کی سماعت 11 بجے کے لئے مقرر کر دی۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *