
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان آج ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
لاہور میں تیز بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔کئی بار جائزہ لینے کے بعد میچ آفیشلز نے میچ منسوخ ہونے کا اعلان کیا۔میچ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پشاور زلمی نے 3 پوائنٹس ہیں اور گروپ میں دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 2 میچز کے بعد ایک پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔


















