
(ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی بھی پرجوش ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو گلوبل اسٹارز قراردیا۔ایرون فنچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی صرف پاکستان کے نہیں بلکہ گلوبل سپر اسٹارز ہیں،یہ ہمارے کھیل کے لئے کافی اہم ہے،کیونکہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے فینز کےساتھ نوجوان آسٹریلوی کرکٹرز ان سے کافی کچھ سیکھ سکیں گے،اس لئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا ہونا کافی ضروری ہے۔
ایرون فنچ نے کہا کہ میں پاکستان میں بابراعظم کےخلاف کھیلاہوں اور انہیں آؤٹ کرنا ناممکن ہوتا تھا،وہ 18 مہینے سے آؤٹ آف فام میں ہیں مگر وہ دنیا کے بہترین کرکٹر ہیں۔


















