اے آئی روبوٹس   کار فیکٹری میں  انسانوں کی جگہ کام کرنے لگے-اردو نیوز اپڈیٹ

اے آئی روبوٹس   کار فیکٹری میں  انسانوں کی جگہ کام کرنے لگے-اردو نیوز اپڈیٹ



بیجنگ: اے آئی روبوٹس نے کار فیکٹری میں انسانوں کی جگہ لے لی۔  اے آئی روبوٹس اب  چین میں کار بنانے والی فیکٹری میں  انسانوں کی جگہ پرکام کرنے لگے۔اس بارے میں آئی ٹی ماہرین کاکہنا ہےکہ اے آئی ٹیکنالوجی سےلیس روبوٹس کار کی مینو فیکچرنگ میں اب اہمیت اختیار کرتے جارہے ہیں اور باقاعدہ انسانوں کی جگہ کام کرنے لگ گئے ہیں۔  ماہرین کےنزدیک وہ اپنے کام میں اتنے ماہر ہیں کہ ان کے کام کی جانچ  بار بار کرنے کے بعد بھی کسی قسم کی کمی کا دور دور تک کوئی امکان ظاہر نہیں کیاگیا۔

چینی کار ساز کمپنی نے ایک اے آئی  روبوٹ کی  فوٹیج جاری کی ہے جس سے یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کاریں اس کی فیکٹری کے اندر چلانے کے لیے محفوظ ہیں۔ چینی سرکاری آٹو میکر نے روبوٹکس فرم  یو بی ٹیک کے ساتھ پارٹنر شپ  کی ہے تاکہ روبوٹ کو روایتی خودکار مشینری کے ساتھ مربوط کیا جا سکے تاکہ بغیر پائلٹ کے مینوفیکچرنگ میں پیچیدہ حالات کو سنبھالا جا سکے۔
حفاظتی بیلٹ کے معائنے سے لے کر دروازے کے تالا کی جانچ، کار مینوفیکچرنگ کے دو اہم پہلوؤں، اے آئی  روبوٹس مختلف فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

معروف کمپنی کی ویڈیو کے مطابق  روبوٹس مہارت کے ساتھ سارے کام کررہے ہیں۔ ان ویڈیو ز کو دیکھ کر آئی ٹی  اور ٹیک ماہرین کاکہنا ہےکہ   روبوٹس  اب فیکٹریوں میں بھی انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔ماہرین کامزید کہنا ہےکہ کار مینوفیکچرنگ کی دنیا میں اے آئی سےلیس روبوٹس  کی انٹری  حفاظتی ٹولز میں مزید بہتری لائی گی اور حادثات کے خطرات کو مزید کم کرسکتی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *