اے آئی امیج ایڈیٹر کا اپ گریڈ ورژن متعارف

اے آئی امیج ایڈیٹر کا اپ گریڈ ورژن متعارف



اے آئی امیج ایڈیٹر کا اپ گریڈ ورژن متعارف

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے مقبول ترین اے آئی امیج ایڈیٹر “نانو بنانا” کا اپ گریڈ ورژن متعارف کرایا ہے، جسے نانو بنانا 2 کہا گیا ہے۔ یہ وائرل ایڈیٹنگ ٹول کا سیکنڈ جنریشن ورژن ہے، جسے 2025 کی دوسری ششماہی میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا اور اس نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

نانو بنانا کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس کی سادگی ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو ایڈٹ کرنے یا نئی تصاویر تیار کرنے میں بہت آسانی محسوس کرتے ہیں۔ چند ماہ پہلے نانو بنانا کا پرو ورژن بھی پیش کیا گیا تھا، جو تحریری ہدایات پر بہتر تصاویر بنانے میں کامیاب تھا۔

اب گوگل نے نانو بنانا 2 کو متعارف کرایا ہے، جو کمپنی کے مطابق صارفین کو دنگ کر دے گا۔ نیا ورژن گوگل کے بنیادی اے آئی امیج ماڈل کا اپ گریڈ ورژن ہے، جس کی رفتار اور اصلیت میں بہتری آئی ہے۔ نانو بنانا 2 میں تصاویر زیادہ حقیقت پسندانہ اور واضح ہوں گی، خاص طور پر اگر ان میں ٹیکسٹ یا تحریر شامل کی جائے۔

گوگل کے مطابق، اس نئے ماڈل کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ ٹیکسٹ کو زیادہ درست طریقے سے ظاہر کرتا ہے اور تصاویر میں حروف کا تسلسل برقرار رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، نانو بنانا 2 4K ریزولوشن تک تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیا نانو بنانا 2 ماڈل تمام جیمنائی (Gemini) استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور اوریجنل ماڈل کی جگہ لے لے گا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *