ایپل 2026 میں  کونسا نیا ماڈل متعارف کرانے جارہا ہے؟،  بلومبرگ کی رپورٹ میں اہم انکشاف

ایپل 2026 میں  کونسا نیا ماڈل متعارف کرانے جارہا ہے؟،  بلومبرگ کی رپورٹ میں اہم انکشاف



ایپل 2026 میں  کونسا نیا ماڈل متعارف کرانے جارہا ہے؟،  بلومبرگ کی رپورٹ میں اہم انکشاف

واشنگٹن  :بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل 2026 میں سٹینڈرڈ آئی فون 18 متعارف نہیں کرائے گا بلکہ کمپنی صرف آئی فون 18 پرو ماڈلز کے ساتھ اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون پیش کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فولڈ ایبل فون حالیہ برسوں میں ایپل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی سب سے اہم ڈیوائس ہوگی۔ فولڈ ایبل آئی فون بک اسٹائل ہوگا، یعنی صارفین ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھول اور بند کر سکیں گے۔ اس میں کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا اور بیٹری کی کارکردگی بھی اعلیٰ ہوگی۔

ایپل کی روایت کے برخلاف، اسٹینڈرڈ آئی فون 18، 18 ایئر اور 18 ای ماڈلز مارچ اور مئی 2027 کے درمیان متعارف کرائے جائیں گے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت تقریباً 2100 سے 2500 ڈالرز کے درمیان ہو سکتی ہے، اس کا سائز 7.9 سے 8.3 انچ تک ہو سکتا ہے، اور یہ لچکدار OLED ڈسپلے سے لیس ہوگا جو ہزاروں بار کھولنے اور بند کرنے کے بعد بھی محفوظ رہے گا۔ اس کے اندر نیا طاقتور پراسیسر اور جدید کیمرا سسٹم ہوگا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *