ایمیزون کی بلیک فرائیڈے کے موقع پر 300 ملین صارفین کو دھوکا دہی سے بچنے کی ہدایت

ایمیزون کی بلیک فرائیڈے کے موقع پر 300 ملین صارفین کو دھوکا دہی سے بچنے کی ہدایت



ایمیزون کی بلیک فرائیڈے کے موقع پر 300 ملین صارفین کو دھوکا دہی سے بچنے کی ہدایت

سیل کے دوران اسکیمرز سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کی درخواست

نیویارک: ایمیزون نے بلیک فرائیڈے کے موقع پر اپنے 300 ملین سے زائد صارفین کو دھوکا دہی اور اسکیمرز سے بچنے کے لیے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایمیزون نے صارفین کو ای میل کے ذریعے جعلی پیغامات اور جھوٹے اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

ایمیزون کا کہنا ہے کہ بلیک فرائیڈے سیل کے دوران جعل ساز زیادہ فعال ہو جاتے ہیں اور خریداروں کو مختلف طریقوں سے دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایمیزون نے اس خطرے سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں، جن میں غیر متعلقہ فون کالز، ای میلز، اور جعلی پیغامات شامل ہیں جن میں صارفین سے ان کے ایمیزون اکاؤنٹ کی معلومات یا اسناد کی تصدیق کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

نیشنل ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز کے مائیک اینڈریوز نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کرسمس اور بلیک فرائیڈے کے دوران اسکیمرز سب سے زیادہ سرگرم ہو جاتے ہیں، کیونکہ خریدار اس دوران بڑی تعداد میں خریداری کرتے ہیں۔ نیشنل ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 6.4 ملین صارفین جعلی اشتہارات پر کلک کرنے کے بعد مالی نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔

ایمیزون نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمیشہ براہِ راست ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آفرز دیکھیں اور غیر سرکاری چینلز سے آنے والے پیغامات پر ہرگز یقین نہ کریں، خصوصاً اگر وہ پاس ورڈ یا ادائیگی کی تفصیلات طلب کریں۔ ایمیزون نے یہ بھی تجویز کیا کہ خریداری ہمیشہ محفوظ ذرائع سے کی جائے اور کسی مشکوک رابطے کی صورت میں فوراً رپورٹ کیا جائے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *