ایلون مسک کی کمپنی نے مزید 23 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیے

ایلون مسک کی کمپنی نے مزید 23 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیے



ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے 23 مزید سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے امریکی ٹیکنالوجی کی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 23 اسٹارلنک سیٹلائٹ زمین کے مدار میں کیپ کیناویرل اسپیس اسٹیشن سے بھیجے گئے ہیں۔

زمینی مدار میں یہ سیٹلائٹ فالکن 9 راکٹ کی مدد سے بھیجے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں اسپیس ایکس کا کہنا تھا کہ یہ عمل ایک گھنٹے میں ہی مکمل کرلیا گیا۔

ان 23 سیٹلائٹس کے بعد اب مدار میں بھیجے گئے اسپیس ایکس کے سیٹلائٹس کی تعداد 6 ہزار ہوگئی ہے۔ ان میں نان آپریشنل سیٹئلائٹ بھی شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *