ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسمگل شدہ اور نان کسٹم پیڈ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق، یکم جنوری سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ شروع کر دی جائے گی، جس کے تحت اسمگل شدہ اشیاء فروخت کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔  فروخت کنندگان کا سراغ ان کے ای میل ایڈریسز اور موبائل نمبرز سے لگایا جائے گا، اور نادرا کی مدد سے ان کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔ ایف بی آر انہیں نوٹسز جاری کرے گا اور انفورسمنٹ ٹیمیں ان کی دکانوں اور گوداموں کا سراغ لگا کر مزید قانونی کارروائی کریں گی۔

اس کارروائی میں اسمگل شدہ الیکٹرونکس، گھریلو آلات، جوتے، کپڑے، میک اپ سامان، چاکلیٹس، ٹافیاں، کمبل، قالین، گاڑیوں کے پرزے، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز اور دیگر سامان شامل ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائی فروٹس، ٹن فوڈز، جام، جیلی، زیتون کا تیل، کراکری، جوسر، چاپرز اور دیگر اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ موثر انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور بین الاداری تعاون کے ذریعے اسمگلنگ کو روک کر قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اس سے قبل، ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی دکھانے والے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *