ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معیشت سے متعلق تازہ رپورٹ جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معیشت سے متعلق تازہ رپورٹ جاری



ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معیشت سے متعلق تازہ رپورٹ جاری

اسلام آباد :  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے، جس میں 2025 کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3.0 فیصد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پاکستان کی معیشت کا گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی بڑی صنعتوں میں پیداوار میں تیزی آئی ہے، اور رواں مالی سال میں بھی معاشی صورتحال میں مضبوط بہتری کی توقع ہے۔ 2025-2026 کی گروتھ میں بھی بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے اور کاروباری ماحول کو سازگار قرار دیا گیا ہے، حالانکہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار میں استحکام برقرار رہا۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق، پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ پاکستان کی معاشی ترقی کا باعث بنے ہیں، اور سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سے ترقی کا رجحان جاری ہے۔ تاہم، رپورٹ میں بیرونی طلب میں کمی اور تجارت میں غیر یقینی صورتحال کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *