
ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا بچن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، وہ اسکول کے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا رہی ہے، اور اپنی خود اعتمادی اور صلاحیتوں سے سب کا دل جیت رہی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی اور اجے دیوگن کے بھانجے امان دیوگن بھی بالی ووڈ میں انٹری دے چکے ہیں، دونوں نے بالی ووڈ فلم ’ آزاد ‘ میں ڈیبیو کیا، اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا بچن بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتی ہیں۔
ارادھیا بچن کے حوالے سے نجومی گیتانجلی سکسینہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرادھیا ایک نمایاں شخصیت بن کر ابھر سکتی ہیں اور بالی ووڈ کی اگلی بڑی اسٹار بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ آرادھیا کو کچھ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن وہ تنازعات کے باوجود کامیابی حاصل کر سکتی ہیں، آرادھیا ایک بہت ہی جذباتی فطرت کی مالک ہیں اور ممکن ہے کہ وہ اداکارہ کے طور پر ابھریں یا پردے کے پیچھے کسی پروڈکشن ٹیم کا حصہ بنیں۔
نجومی نے کہا کہ ’ارادھیا ایک بہت ہی خودمختار اور غالب شخصیت کی حامل لڑکی ہے‘، ’اس کے اردگرد تنازعات ہو سکتے ہیں۔ ان چیلنجز کے باوجود آرادھیا اپنے خاندان کی مضبوط خواتین کی وراثت سے متاثر ہو کر اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہو سکتی ہیں‘۔
گیتانجلی نے یہ بھی کہا کہ ’آرادھیا کی کامیابی کا سفر آسان نہیں ہوگا اور اس میں رکاوٹیں آئیں گی، خاص طور پر اس کی نیومیرولوجی (اعداد کے حساب) کی وجہ سے۔ لیکن وہ ان مشکلات سے ابھر کر وہ کامیاب ہو گی۔ ایک بات واضح ہے آرادھیا بچن جلد یا بدیر اپنی پہچان ضرور بنائے گی۔
Source link


















