ایران کیخلاف جنگی اقدامات امریکی صدر کی مقبولیت کم ہو کر 33 فیصد رہ گئی

ایران کیخلاف جنگی اقدامات امریکی صدر کی مقبولیت کم ہو کر 33 فیصد رہ گئی

ایران کیخلاف جنگی اقدامات امریکی صدر کی مقبولیت کم ہو کر 33 فیصد رہ گئی

(ویب ڈیسک) ایران کیخلاف جنگی اقدامات پر عوامی حمایت میں کمی ہوگئی۔ امریکی صدر   ٹرمپ کی مقبولیت کم ہوکر 33 فیصد رہ گئی۔

یونیورسٹی آف میساچوسٹس ایمہرسٹ (University of Massachusetts Amherst) کے نئے سروے کے مطابق62 فیصد نے   امریکی صدر ٹرمپ  کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ  صرف 33 فیصد افراد نے ٹرمپ کی کارکردگی کو سراہا۔

سروے میں 29 فیصد افراد نے ایران کے خلاف کارروائیوں میں ٹرمپ کی پالیسی کی حمایت کی جبکہ 63 فیصد افراد کی جانب سے ایسی کارروائیوں کو مسترد کیا گیا۔

عوام کی بڑی تعداد نے مہنگائی،روزگار، امیگریشن اور ٹیرف پالیسیوں پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

نئے سروے کے مطابق ہنگائی کے معاملے پر 71 فیصد افراد نے کارکردگی کو ناقص قراردیا جبکہ 2024 میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے 17 فیصد افراد اب اپنے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *