ایران میں پھنسے پاکستانی طلبہ اورزائرین کی وطن واپسی کا عمل جاری

ایران میں پھنسے پاکستانی طلبہ اورزائرین کی وطن واپسی کا عمل جاری

ایران میں پھنسے پاکستانی طلبہ اورزائرین کی وطن واپسی کا عمل جاری

ویب ڈیسک: ایران میں پھنسے پاکستانی طلبہ اورزائرین کی وطن واپسی کا عمل جاری۔ گوادر سے متصل گبد–ریمدان بارڈر پر گزشتہ دو دنوں میں 200 کے قریب پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔  آج ایران سے 51 طلباء وطالبات وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔  اب تک ایران سے 125 سے زائد پاکستانی طلبہ و طالبات گبد–ریمدان بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایران سے آنے والے طلبہ و طالبات کو کھانے پینے، رہائش اور سفر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر ایران میں پاکستان ایمبیسڈر اور وزارت خارجہ  نے طلبہ اور شہریوں کی واپسی کے خصوصی انتظامات کر دیے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *