
ویب ڈیسک: ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اور ناقابلِ برداشت اقدام ہے جس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور دشمن کو اس حملے کی قیمت چکانی پڑے گی۔
پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور عبرت ناک سزا دینے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ ان کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، اور ان کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔
ایران نے سپریم لیڈر کی شہادت پر 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔


















