ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی

ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی

ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی

ویب ڈیسک: ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، اور ان کی شہادت دفتر میں ہوئی۔ ایران نے سپریم لیڈر کی شہادت پر 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے اور آیت اللہ خمینی کے انتقال کے بعد ان کے جانشین بنے تھے۔

حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کی بیٹی، نواسہ، داماد اور بہو بھی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، خامنہ ای اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک زیر زمین بینکر میں تھے، جہاں ان کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے۔

برطانوی میڈیا نے بھی آیت اللہ خامنہ ای کی موت کی تصدیق کی ہے، جب کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بھی اپنے بیان میں اس کی تصدیق کی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی مزید شدت اختیار کرے گی۔

گزشتہ روز امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے، جب کہ ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی شہید ہو گئے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *