ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ میں ایک خاتون نے ایئرپورٹ نہ لے جانے پر اپنے بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے ایئرپورٹ لے جانے کے وعدے کیخلاف ورزی کرنے پر بوائے فرینڈ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں ان کی فلائٹ مِس ہوگئی اور دیگر مالی نقصان بھی ہوا۔
نیوزی لینڈ کے ڈسپیوٹ ٹربیونل جو 18 ہزار ڈالرز کے قریب تک کے چھوٹے موٹے مقدمات کو دیکھتا ہے، نے دستاویزات جاری کیں جس میں بتایا گیا خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ سے کہا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہونے والے کنسرٹ میں جارہی ہے لہٰذا وہ اسے ایئرپورٹ پر لے جائے۔ بوائے فرینڈ نے اس کا وعدہ کیا اور مزید برآں خاتون کی عدم موجودگی کے دوران بوائے فرینڈ نے خاتون کے گھر میں ہی رہنے اور اس کے کتوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن بوائے فرینڈ تمام کام کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے خاتون کا کافی نقصان ہوا۔
خاتون نے ٹربیونل میں شکایت درج کرائی کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ کی طرف سے معاوضہ دیا جائے۔
خاتون نے ٹریبونل کو بتایا کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ نے اس کے ساتھ زبانی معاہدے کی خلاف ورزی کی تاہم ٹریبیونل نے خاتون کے دعووں کو مسترد کردیا۔
ٹریبیونل کا کہنا تھا کہ اس کے بوائے فرینڈ پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی کوئی قانونی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے۔
Source link