اگر امریکا نے جنگ شروع کی تو یہ علاقائی جنگ میں تبدیل ہو جائے گی ایرانی سپریم لیڈر

اگر امریکا نے جنگ شروع کی تو یہ علاقائی جنگ میں تبدیل ہو جائے گی ایرانی سپریم لیڈر

اگر امریکا نے جنگ شروع کی تو یہ علاقائی جنگ میں تبدیل ہو جائے گی ایرانی سپریم لیڈر

(ویب ڈیسک ) ایران کے  سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کردیا ۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مجلس خبردگان سے خطاب میں کہا کہ امریکی جانتے ہیں اگر امریکا نے جنگ شروع کی تو یہ علاقائی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ شروع نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم کسی ملک پر حملہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایرانی قوم ہر اس شخص کو جو ہم پر حملہ آور ہو یا ہمیں ہراساں کرے، سخت ضرب لگائے گی۔

آیت اللہ سید علی خامنہ  نے ایران میں  پرتشددمظاہروں کو بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا اس بغاوت کو دبا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا خطاب میں کہا کہ ایران کی تیل، گیس، معدنی دولت اور تزویراتی محل وقوع اسے غیر ملکی طاقتوں کا ہدف بناتا ہے۔ ایک زمانے میں امریکا نے دہائیوں تک ایران کے وسائل، سیاست اورسلامتی کو کنٹرول کیا لیکن بعد میں اس کا اثرورسوخ منقطع کردیا گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ   امریکا پہلوی دور واپس لانا چاہتا ہے لیکن ایرانی عوام رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *