
(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے اچھرہ کی سونا مارکیٹ میں 1 ارب روپے فراڈ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اچھرہ میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ 406 امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔
مقدمہ محمد احمد صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم وسیم سونے لے کر گیا اور بعد میں بہانے کرنے لگا۔
لاہور متاثرہ دکانداروں نے مزید 12 درخواستیں تھانے میں جمع کروا دیں۔


















