
(ویب ڈیسک ) سینٹر و مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اٹھائیسویں ترمیم بھی جلد پاس ہوگی جو عوامی ایشوز پر ہے۔
رانا ثناء اللہ نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم جلد لائی جائے گی، اٹھائیسویں ترمیم بھی جلد پاس ہوگی جو عوامی ایشوز پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کے خلاف ججز نے استعفے دینے ہوتے تو اسی دن آجاتے، ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور ان ججز نے ان کے تحفظ کی قسم کھا رکھی ہے، ایک جج کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے استعفے دیئے ہیں وہ ان کے ذاتی مقاصد ہیں ،ایک جج کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اس منصب پر بیٹھ کر سیاسی احتجاج کرے، استعفے کے ساتھ ایسا بیان اٹیچ کرے جس کا ایک ایک لفظ بغض ، عناد اور سیاست پر مبنی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کے بعد مراعات نہ دینے پر گفتگو کا بعد سوچا جائے گا تاہم فیصلہ جوڈیشل کمیشن ہی کرے گا، میرا خیال ہے گورنمنٹ کو اس قسم کا فیصلہ نہیں کرنا چاہئیے۔


















