
(ویب ڈیسک) ایک گاؤں میں 30 سال بعد پہلی بار کسی بچے کی پیدائش ہوئی کے بعد وہاں جشن منایا گیا اور دور دور سے لوگ مبارکباد دینے آئے۔
دنیا میں متعدد ممالک کو نوجوان آبادی کی کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔ ایسا ہی ایک گاؤں اٹلی کا ہے، جہاں 30 تک کسی بچے نے جنم نہیں لیا۔
گزشتہ سال جب اس گاؤں میں بچہ کی پیدائش ہوئی تو پورے گاؤں میں جشن منایا گیا اور دور دراز علاقوں سے لوگ مبارکباد دینے آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گاؤں اٹلی کے گِری فالکو کی پہاڑی کے نشیب میں واقع ہے اور بہت سے لوگ وہاں سے نقل مکانی کر کے جا چکے ہیں، جس کی وجہ سے گاؤں کی آبادی مسلسل کم ہو رہی ہے۔
گزشتہ سال لارابسی ٹرایکو نامی گاؤں میں ایک بچی نے جنم لیا۔ یوں 30 سال بعد اس گاؤں میں کسی انسان کے بچے کی پیدائش ہوئی۔ بچی کا نام لارا رکھا گیا اور پورے گاؤں میں جشن منایا گیا۔
خیال رہے کہ اٹلی کے لارابسی ٹرایکو نامی گاؤں سے لوگوں کی مسلسل نقل مکانی کی وجہ سے اب یہاں انسانوں سے زیادہ بلیاں پائی جاتی ہیں، جو تنگ گلیوں میں آزادنہ گھومتی، گھروں میں بلاجھجھک داخل ہوتی اور پہاڑ کی پتھریلی چٹانوں پر آرام کرتی پائی جاتی ہیں۔


















