ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں اوباش نوجوانوں نے 55 سالہ بیوہ کو اینٹوں کے مبینہ وار کرکے قتل کردیا۔
واقعہ تھانہ سٹی کے علاقہ سکندر آباد محلہ شیخ والا میں پیش آیا، جہاں گلی کے باہر کھڑے اوباش نوجوانوں کو ہلڑ بازی سے منع کرنا بیوہ خاتون کا جرم بن گیا۔
اطلاعات کے مطابق اوباش نوجوانوں نے پچپن سالہ بیوہ خاتون کو اینٹوں کے مبینہ وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق رفیقہ مائی موقع پر ہی دم توڑ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔