“انڈیا جھوٹے بیانیے کے ذریعے کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے؛ڈی جی آئی ایس پی آر

“انڈیا جھوٹے بیانیے کے ذریعے کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے؛ڈی جی آئی ایس پی آر



“انڈیا جھوٹے بیانیے کے ذریعے کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے؛ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایٹمی جنگ “محض بیوقوفی” ہوگی کیونکہ ایسی جنگ دونوں ممالک کی “باہمی تباہی” کا سبب بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر کشیدگی بڑھا رہا ہے اور “آگ سے کھیل رہا ہے”۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارہ سے  انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، مگر اگر جنگ مسلط کی جائے تو پاکستان ہر وقت اس کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا، “پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، ان کے درمیان فوجی تصادم ایک انتہائی بیوقوفانہ عمل ہوگا، اور یہ ناقابل تصور ہے۔” لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ انڈیا ہر چند سال بعد ایک جھوٹا بیانیہ گھڑتا ہے جو اب دنیا کے سامنے بے بنیاد ثابت ہو چکا ہے۔ “یہ بیانیہ پرانا ہو چکا ہے، اور دنیا جانتی ہے کہ انڈیا کا موقف حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے انتہائی بالغ نظری سے ردعمل دیا اور حالات کو مزید بگڑنے سے بچایا۔ “اگر کسی پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کے ثبوت ملتے ہیں تو ہم خود اس کے خلاف کارروائی کریں گے، ہم ہمیشہ امن کے لیے تیار ہیں، مگر اگر جنگ مسلط کی جائے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔”

انڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ انھوں نے پاکستانی حکومت کو حملے سے قبل آگاہ کیا تھا۔ اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ “مزاحیہ بیانیہ” ہے اور پاکستان کو ایسی کسی اطلاع کی ضرورت نہیں تھی۔ “ہم اپنی انٹیلیجنس پر انحصار کرتے ہیں اور ہمیں انڈین ذرائع سے اطلاع کی ضرورت نہیں۔”
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے اور اس نے کشیدگی کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی بھی انڈیا کی خوشنودی کے لیے فیصلے نہیں کرتا۔ “ہم اپنے شہدا کو عزت دیتے ہیں اور ہمیں انڈیا کی خوشنودی کے لیے فیصلے کرنے کی ضرورت نہیں۔

پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی ثالثی کی حمایت کی ہے اور انڈیا کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *